ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، عمران خان نے تگڑی وکٹ اڑالی

ٹیکسلا (پی این آئی) عمران خان نے بڑی لیگی وکٹ اڑا لی، ن لیگ کے ڈویژنل نائب صدر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کا مضبوط حلقہ سمجھے جانے والے شہر ٹیکسلا سے سینئر لیگ رہنما سے بغاوت کروانے میں کامیاب ہوگئی۔

ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سینئر ڈویژنل نائب صدر سردار ممتاز خان نے نواز شریف کی جماعت سے علیحدگی اختیار کر کے تحریک انصاف میں میں شمولیت اختیار کر لی۔سردار ممتاز خان نے 2018 کے عام انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر چوہدری نثار علی خان اور تحریک انصاف کے غلام سرور خان کیخلاف این اے 63 میں الیکشن لڑا تھا۔ سابق لیگی رہنما 22 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، تاہم اسی برس اسی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی جانب سے انہیں دوبارہ ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔جمعہ کے روز سردار ممتاز خان نے اپنے گھر میں منعقدہ ایک تقریب میں باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، رہنما پی ٹی آئی غلام سرور بھی تقریب میں شریک تھے۔اس موقع پر رہنما تحریک انصاف غلام سرور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے نہیں ہے، پی ٹی آئی کی سیاست کا محور پاکستان کی سالمیت اور بقا ہے۔

پی ٹی آئی خوشحال اور مضبوط پاکستان چاہتی ہے، عمران خان کی سیاست پاکستان اور آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے ہے، پاکستانی کی بقا پاکستان کی سلامتی کی ضامن پی ٹی آئی اور عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی تمام پارٹیاں صوبائی یا ریجنل جماعتیں بن چکی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے سے اندرون سندھ کی جماعت بن چکی ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے ہر صوبے میں موجود ہے، ملک کے تمام موجودہ حالات کے ذمہ دار ملک میں 35 سال حکومت کرنے والے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close