کل اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانا ممکن ہیں یا نہیں؟ کنور دلشاد کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ کل یعنی 31 دسمبر کو انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کیلئے ناممکن نظر آرہا ہے۔ کنور دلشاد کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے پوری مشینری حرکت میں لائے، ہائی کورٹ کےفیصلے پر عملدرآمد کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمےداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری یہ ہوسکتا ہےکہ الیکشن کمیشن فل بینچ کےسامنے اپیل دائرکرکے وقت لے لے۔

 

 

 

ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرناہوں گے، کل انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کیلئے ناممکن نظرآرہا ہے، اتنی جلدی الیکشن کرانے پر انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔ کنور دلشاد کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل کے توسط سے آج ہی چیف جسٹس اسلام آ باد ہائیکورٹ سے رجوع کرے، ممکن ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کو 15 دن کا وقت دے دیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close