الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں کل بلدیاتی الیکشن کروانے سے انکار، مزید کتنا وقت مانگ لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلا آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے سے انکار کردیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جس پر الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔اجلاس کی صدارت ڈی جی لاء محمد ارشد نے کی جس میں چیف الیکشن کمشنر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کل نہیں کراسکتے، بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے کم از کم سات دن کا وقت درکار ہے۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ تمام ریٹرننگ افسران اپنے گھروں کو جاچکے ہیں اور انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے وقت درکار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close