پنجاب کی سیاسی صورتحال ، ن لیگ نے تمام اراکین اسمبلی کو ہدایات جاری کر دیں

لاہو ر( پی این آئی) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی سیاسی صورتحال، وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحاریک عدم اعتماد کے معاملے پر پنجاب کے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو 2 جنوری کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی پنجاب کا اجلاس ہو گا،اجلاس کی صدارت پارٹی صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ اور سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں شہباز شریف اراکین اسمبلی کو پنجاب اسمبلی کے معاملے پر پارٹی لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔اراکین صوبائی اسمبلی سے سیاسی صورتحال پر تجاویز بھی لی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close