شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی شادی شاہین شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کے نکاح میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی کراچی پہنچ گئے ۔ذرائع کے مطابق اقصیٰ آفریدی کا نکاح آج نصیر نامی شخص سے ہوگا،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کے مطابق نکاح کے دعوت نامے بھی تقسیم ہوچکے ہیں اور شاہین بھی خصوصی طور پر نکاح میں شرکت کیلئے گزشتہ روز لاہور سے کراچی پہنچے ہیں۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گیدرنگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

جس میں بتایا گیا تھا کہ اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے آج ہوگی، نکاح کیلئے اقصیٰ کی مہندی لگائی تقریب کا انعقاد بھی کیاجاچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close