کراچی (پی این آئی) اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں فائرنگ کے واقعہ میں عوامی نیشنل پارٹی کا مقامی رہنما جاں بحق ہو گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن کے مطابق شیر خان کو اورنگی ٹاؤن نمبر 4 قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شیر خان کو سر میں گولی ماری۔ عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال لائے جانے کے دوران ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول عوامی نیشنل پارٹی ضلع غربی کا نائب صدر تھا۔
مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے جبکہ کراچی پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں