ملک بھر میں ہائی الرٹ، اہم تنصیبات پر سکیورٹی بڑھانے کے اقدامات

اسلا آباد(آئی این پی)دہشتگردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر کے اہم تنصیبات کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی کے مطابق اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی پورٹ سمیت آئل تنصیبات کی سکیورٹی فی الفور بڑھانے کے ساتھ ساتھ تنصیبات کے اطراف کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اہم تنصیبات پر موک ایکسرسائز اور آنے جانے والوں کا ڈیٹا نادرا ایپلیکیشن سے چیک کرنے کا بھی کہا گیا ہے، یہ فیصلہ اسلام آباد اور بنوں میں دھماکوں کے بعد سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close