متنازع ٹوئٹ کیس، اعظم سواتی کی مشکلات ختم نہیں ہوئیں

اسلام آباد(آئی این پی)متنازع ٹوئٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کردی گئی۔جمعرات کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نصیرالدین نیاعظم سواتی کیجوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی۔

اعظم سواتی کیس کا چالان تاحال عدالت میں پیش نہ ہوسکا، عدالت نیکیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے سینیٹرز کو اعظم سواتی کیس اجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، پی ٹی آئی نے سینیٹ کے فلور اور عدلیہ کے سامنے انسانی حقوق سے متعلق معاملات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم حکومت آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہیکہ اعظم سواتی کیساتھ جوسلوک ہو رہا ہے وہ قابل مذمت ہے، اعظم سواتی کا جرم یہ تھا کہ اس نے کہا این آر او ٹو باجوہ نے دلوایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close