غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر کوختم، یکم جنوری سے جرمانہ وصول کیا جائیگا

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر کوختم ہو گی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے پاکستان میں غیر قانونی قیام کرنے والے غیرملکیوں سے جر مانہ وصول کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ غیر ملکی جن کے پاکستان میں غیر قانونی قیام کو ایک سال کا عرصہ ہوچکا ہے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close