کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کے دوران اسٹیبلشمنٹ نے ہماری مدد کی لیکن ووٹ لینے کے لئے اسٹیبلشمنٹ نے مدد نہیں کی،، نوازشریف کے بچوں کے پاس پیسے کدھر سے آئے، یہ بڑے تجربہ کار تھے، انہوں نے معیشت کو تباہ کر دیا۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف کا مسئلہ ایک فرد سے تھا،
تحریک انصاف نے کبھی پورے ادارے کو برا نہیں کہا، حکومت کے دوران اسٹیبلشمنٹ نے ہماری مدد کی، ووٹ لینے کے لئے اسٹیبلشمنٹ نے ہماری مدد نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور کرپشن دو متضاد چیزیں ہیں، پاکستان کے عوام عمران خان کو ایماندار مانتے ہیں، عمران خان نے کسی چپڑاسی کے اکانٹ میں پیسے جمع نہیں کروائے، نوازشریف کے بچوں کے پاس پیسے کدھر سے آئے، یہ بڑے تجربہ کار تھے، انہوں نے معیشت کو تباہ کر دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں