تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں 8 جنوری تک توسیع

لاہور(آئی این پی) پنجاب کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں 8جنوری تک اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں موسم سرما کہ تعطیلات 8 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں، پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات 8 جنوری تک بند رہیں گے۔

کہ چھٹیوں کے دوران انتظامی عملہ بدستور ڈیوٹی پر موجود رہے گا، متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان امتحانات کو ری شیڈول کر سکتے ہیں۔ادھر محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبیکے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے تحت اب پنجاب کیتمام سرکاری اور نجی اسکول 9جنوری کو کھلیں گے۔محکمہ اسکولز ایجوکیشن کا کہنا ہیکہ چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ اسموگ کے پیش نظرہائی کورٹ کی ہدایت پرکیا گیا ہے، اسموگ کے پیش نظر اسکولوں میں ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں