توشہ خانہ اسکینڈل، عمران خان کو ملنے والے تحائف سے متعلق رئوف کلاسرا کے اہم انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ قطر واپسی پر عمران خان کے چیف آف پروٹوکول کو ملنے والے تحفہ کی مالیت 20 لاکھ روپے لگائی گئی لیکن حیران کن طور پر وزیراعظم عمران خان کے تحفے کی قیمت صرف پانچ لاکھ روپے لگائی گئی۔

 

 

قطریوں نے وزیراعظم کو چیف آف پروٹوکول سے 15 لاکھ کم مالیت کا تحفہ دیا.کیا یہ ممکن ہے؟نجی ٹی وی جی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے سرکاری دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ قطر سے واپسی پر وزیر اعظم کے دو معاونین خصوصی کو فی کس آٹھ لاکھ 30 ہزار روپے، ملٹری سیکریٹری کو چھ لاکھ 25 ہزار، پی ایس او ٹو پرائم منسٹر اور اے ڈی سی کو بھی فی کس چھ لاکھ 25 ہزار کے تحائف ملے۔ اس کے علاوہ سی ایس او ٹو پرائم منسٹر کو تین لاکھ 87 ہزار، پولیس گن مین کو بھی تین لاکھ 87 ہزار جب کہ عمران خان کو تین لاکھ 25 ہزار روپے کا تحفہ ملا۔ یہ قطریوں نے کتنی بڑی زیادتی کی ہے کہ گن مین کو عمران خان سے بھی مہنگا تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جج کرنا ہے تو ان کی چھوٹی چھوٹی چیزوں پر کیا کریں، بڑی چیزوں پر یہ بڑی اچھی ایکٹنگ کرلیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں