حکومت نے پی ٹی آئی کو کیا ماورائے آئین پیشکش کر دی؟ اسد قیصر کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طویل المدت عبوری حکومت کی پیشکش کی گئی مگر پی ٹی آئی ایسی کسی بھی ماورائے آئین پیشکش کو قبول نہیں کرے گی۔

اسد قیصر نے بتایا کہ حکومت کیساتھ بیک ڈور مذاکرات میں شامل ہوں ، جس طرح یہ حکومت چل رہی ہے یہ ملک و قوم کیساتھ زیادتی ہے ، آئین و قانون میں طویل المدت عبوری حکومت کی گنجائش نہیں ، طویل امدت عبوری حکومت سے متعلق مجھ سے حکومتی ارکان نے غیر رسمی بات کی تھی ۔اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے غیر رسمی گفتگو میں عبوری حکومت کی تجویز دی تھی ، مگر ایسی کوئی باقاعدہ پیشکش نہیں کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close