شہباز گل کو عدالت نے ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا

کراچی(پی این آئی)شہباز گل کو عدالت نے ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا۔۔ سندھ ہائیکورٹ نے شہباز گل کی گرفتاری سے روکنے کیلئے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مستردکردی۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے کہاکہ ہم صرف نئے کیسز کی فوری سماعت کی اجازت دیتے ہیں ،عدالت نے کہاکہ پہلے سے زیرسماعت مقدمے میں فوری سماعت کی استدعا منظور نہیں کی جاتی ،عدالتی قواعدکے مطابق روسٹر برانچ کے ذریعے درخواست دائر کی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close