جنرل باجوہ نے عمران خان کی کتنی مدد کی؟ سینئر صحافی حسن نثار بھی بول پڑے

لاہور (پی این آئی) سال 2018ء کے عام انتخابات میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی سابق وزیراعظم عمران خان کی مدد کرنے کے بارے میں سوال پر سینئر صحافی حسن نثار کا ردعمل بھی آگیا۔

ایک صارف کے سوال پر اپنے ولاگ میں حسن نثار کا کہنا تھاکہ جنرل(ر) باجوہ نے عمران خان کی بہت مدد نہیں کی، انہوں نے وزن اٹھانے میں ( ہتھ پوایا) ساتھ ہاتھ لگایا؟ مثال کے طورپر ایک آدمی اپنی گٹھڑی اٹھا رہاہے تو اسے اٹھا کر سرپر رکھنے میں دقت پیش آتی ہے ، آپ نے بھی شاید زندگی میں یہ منظر دیکھا ہو،دوسرا بندہ، اس کو ذرا اٹھا کر اس کے سر پر رکھوانے میں مدد کردیتا ہے اور یہ وزن اٹھا کر چل دیا کیونکہ اگر ٹوٹنے والی چیز نہ ہوتو پھر اتارنا بہت آسان ہے۔ حسن نثار کاکہناتھاکہ اسی طرح اسٹیبلشمنٹ نے ہتھ ضرور پوایا لیکن باقی نہیں،باقی جو اتنے سال پی ٹی آئی اور عمران جدوجہد کرتے رہے، زندگی میں وائیبل ہونا بہت ضروری ہے ، نالائق بچے کو باپ بھی ہاتھ نہ پواتا، میرے بہت سارے کلاس فیلوز چنیوٹی شیخوں کے بچے تھے، وہ لائق بچے کو گدی پر نہیں بٹھاتے تھے، اس کو ریکوری پر لگاتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت نے جمہور یعنی عوام کا جنازہ نکال دیا ہے۔

آپ کا ہر محکمہ حرام پر پَل رہا ہے، ریڑھی والا بھی بددیانت ہے، کیوں بددیانت ہے کہ حکومت کی کوئی رٹ ہی نہیں ، پولیس والوں کو بھی ریڑھی والا بھتہ دیتا ہے، وہ کارپوریشن والوں کو بھی بھتہ دیتا ہے تو پھر اس نے گاہک سے ہی پیسے پورے کرنے ہیں ، آئیڈیل ازم میں نہیں، بات گراؤنڈ رئیلٹیز کو سامنے رکھتے ہوئے کی جانی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close