عمران خان نے حکومت کی جانب سے بڑی پیشکش کو مسترد کر دیا، دوٹوک جواب

لاہور (پی این آئی) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کی پیشکش مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے تحریک انصاف کے وفد نے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر ملاقات کی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کو ایوان میں واپس آنے کی دعوت دی۔

اسد قیصر نے بعدازاں پارٹی سربراہ عمران خان کو اسپیکر قومی اسمبلی سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔عمران خان نے اسپیکر کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کا ٹولا ناکام ہو چکا۔ایوان کی کوئی حیثیت نہیں۔8 ماہ میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک کو دیوالیہ اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے آئی ہے۔کرپٹ چوروں کا مقصد اپنے خزانوں میں اضافہ کرنا اور کیسز ختم کروانا ہے۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران راجہ پرویز اشرف نےاستعفے نہ دینے والے اراکین اور خفیہ رابطوں سے گفتگو کرنے والے پی ٹی آئی ارکان سے متعلق معاملہ وفد کے سامنے رکھ دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے کچھ ارکان اسمبلی کی جانب سے حاضری کی بنیاد پر تنخواہ لینے کا بھی دعویٰ کیا۔ راجہ پرویز اشرف کے انکشافات کے بعد پی ٹی آئی وفد ایک دوسرے کو دیکھنے لگا۔ اسد قیصر نے اس حوالے سے کہا کہ ہم اس بارے میں عمران خان سے بات کرکے آپ کو بتائیں گے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی ممبران کی استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان کو قومی اسمبلی میں آنے کی دعوت دی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ممبران کے اجتماعی استعفے منظور کرنے سے انکار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کیے جا سکتے۔سیاستدانوں سے رابطے ہونے چاہئیے۔استفوں کی تصدیق کے حوالے سے آئین پاکستان اور اسمبلی قواعد کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں