روس سے تیل کی خریداری، روسی وزیر پٹرولیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) روس سے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملے پر روسی وزیر توانائی 19 اور 20 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر پاکستان اور روس کا آن لائن اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم شریک ہوئے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی وفد میں روسی وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں آئندہ ہونے والے انٹر گورنمنٹل کمیشن اجلاس کے ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کمیشن کا اجلاس 19 اور 20 جنوری کو ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close