دہشت گردی کی لہر، آرمی چیف کی ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور ہوگا۔ اجلاس میں عسکری حکام دہشتگردی اور افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close