قمبر(آئی این پی ) قمبر کے علاقے نصیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ36 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرہ جوڑوں کا تعلق گاجی کھاوڑ، نصیرآباد اور وارہ سے ہے جن کی شادی کی تقریب میں ان کے عزیز واقارب بھی شریک ہوئے ۔ سماجی تنظیم کی جانب سے دلہنوں کو ایک ایک لاکھ روپیکا جہیز بھی دیا گیا، شادی میں شریک افراد کی تواضع کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں