پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدہ، ایم کیو ایم میں مایوسی پھیلنے لگی

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ معاہدوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم کے عہدے داران اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں لاپتہ کارکنوں کی عدم بازیابی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ متحدہ پاکستان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کنوینر خالد مقبول صدیقی نے اجلاس میں طے شدہ اعلامیے کی توثیق کی

ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں طے پایا کہ ایم کیو ایم غریب و متوسط طبقے اور مہاجروں کی محرومیوں کے ازالے کی کوششیں جاری رکھے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close