آڈیو لیکس، وزیر اعظم ہاؤس سے اہم گرفتاری

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعظم ہاؤس سے وزیر اعظم شہباز شریف کی آڈیو لیکس کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی آڈیو لیکس میں ملوث وزیراعظم ہاؤس کا سابق ملازم تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تحویل میں لیا جانے والا شخص وزیراعظم کے اسٹاف میں سے تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے شخص سے مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم وزیراعظم ہاؤس سے ہٹائے جانے کے بعد بہاولپور میں تعینات تھا۔

یہ بات اہم ہے کہ وزیر اعظم سے متعلق آڈیو لیکس رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں سامنے آئی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close