گنگا رام ہسپتال کے واش روم میں مریض پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا

لاہور (پی این آئی) گنگا رام ہسپتال کے واش روم میں ایک مریض پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے۔ سیکریٹری صحت پنجاب نے گنگا رام ہسپتال کے واش روم میں مریض کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ پولیس حکام کے مطابق گنگا رام اسپتال کے واش روم میں جاں بحق ہونے والا کاشف نامی مریض کئی روز سے ٹیومر کا علاج کرا رہا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کاشف کا ٹیومر پھٹ گیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی،

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے واقعے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں پروفیسر فرید الظفر، ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک اور ڈاکٹر وسیم احمد شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close