قومی اسمبلی سے استعفے، عمران خان نے پارٹی قیادت کو آج طلب کر لیا

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج زمان پارک لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے رویے پر غور بھی ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سمیت اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت بھی ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close