ن لیگی ایم این اے کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(آئی این پی)سرکاری زمین کی دستاویزات میں ردوبدل کرنے کے معاملے پر عدالت نے لیگی ایم این اے چودھری محمد اشرف کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔لاہورکی ضلع کچہری میں اینٹی کرپشن نے چودھری محمد اشرف کا جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا کی تھی جبکہ لیگی ایم این اے کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے گرفتاری کو سیاسی قرار دے دیا۔

چودھری محمد اشرف کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ایم این اے کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا، زمینوں کی دستاویزات سے متعلق ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلے دے چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close