پنجاب کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا سامنے آ گیا

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے پنجاب کابینہ کا اجلاس آج(جمعرات کو) طلب کرلیا۔پنجاب کا بینہ کا آٹھواں اجلاس آج سہ پہر ایوان وزیر اعلی میں ہوگا جس کی صدارت وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کریں گے، اجلاس میں عوامی مفاد کے مختلف پراجیکٹس کی منظوری دی جائے گی، صوبائی وزرا، معاونین خصوصی، مشیر اور اعلی افسران اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close