ٹیکنوکریٹ حکومت، رانا ثنااللہ نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی شکل میں پروجیکٹ لایا گیا جس نے ملک کی تباہی کی، اب جو ہوگا وہ آئین کے مطابق ہوگا، ادارے نے پوری قوم کے ساتھ کمٹمنٹ کی ہے کہ وہ غیر سیاسی رہیں گے، ڈھائی سال کیلئے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میںرانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان فتنہ ہے جس کے ہوتے ہوئے رواداری اور سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی، عمران خان روز نئی کہانی گھڑتے ہیں،

عمران خان کا اپنا ہی بیانیہ اور ایجنڈا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈھائی سال کیلئے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا، معاشی حالات پر اسحاق ڈار فکر مند ہیں اور کوشش بھی کر رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرویز الہی خود کہتے ہیں کہ 99 فیصد لوگ اسمبلیاں توڑنا نہیں چاہتے، پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لیں، ان کے پاس 186 نمبرز پورے نہیں، ان کے 10 سے 15 لوگ اسمبلیاں نہیں توڑنا چاہ رہے۔انہوں نے کہا کہ بطور ادارہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر الزام نہیں لگا سکتے، اکا دکا کوئی ہو سکتا ہے، ان کے کچھ لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ وہ اسمبلی توڑنے کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close