اسلام آباد(پی این آئی)پراسیکیوٹرز کیلئے خوشخبری , حکومت نے سپیشل الاؤنس بڑھانے کی اصولی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے پراسیکیوٹرز کا سپیشل الاؤنس ایک بنیادی تنخواہ کے برابر کرنے کی اصولی منظوری دی ہے۔
سیکرٹری پراسیکیوشن محمد زمان وٹو کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد اب محکمہ خزانہ بجٹ جاری کرے گا، جس سے تمام پراسیکیوٹرز کو ایک تنخواہ کے برابر سپیشل الاونس دیا جائے گا۔اس کے علاوہ گریڈ سترہ سے گریڈ انیس تک کے پراسیکیوٹرز کے سپیشل الاؤنس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تمام پراسیکیوٹرز کو ایک بنیادی تنخواہ بطور سپیشل الاؤنس ملے گی۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اپنے اور ایوان وزیر اعلی میں تعینات سیکورٹی اسٹاف کو 3 ماہ کی اعزازی تنخواہ دینے کے لیے 3 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو3 ماہ کی بونس تنخواہ ملے گی۔اہلکاروں کیلئے 3 کروڑ 25 لاکھ کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ منظورکی گئی۔
ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات سٹاف کوبھی 3ماہ کی اعزازی تنخواہ ملے گی۔چیف سکیورٹی آفیسرسمیت اہلکاروں ودیگر سٹاف کی تعداد 334 ہے۔ایوان وزیر اعلی نے محکمہ داخلہ سےسمری منگوا کر خصوصی گرانٹ منظور کی کی گئی۔اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ سٹاف کی تنخواہوں میں 50 فیصداضافہ کرچکےہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں