پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے پرکیا بڑا سرپرائز ملے گا؟ فیصل واوڈا نے وارننگ دیدی

لاہور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اگر اعتماد کا ووٹ لیں گے تو انہیں بہت بڑا سرپرائز ملے گا ، پرویزالٰہی اگر سمجھ دار ہیں تو وہ اسمبلی کو بحال رکھیں گے،اعتماد کے ووٹ کیلئے 15سے زائد لوگ ادھر ادھر ہوجائیں گے۔

پی ٹی آئی اگر اتنی پراعتماد ہوتی تو خیبرپختونخواہ اسمبلی توڑ دیتی۔انہوں نے سماء نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت میں پی ٹی آئی میں آیا تھا تو ہماری جماعت میں منافقت نہیں تھی، منافقت یہ ہے کہ پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں اور باہر آکر مولا جٹ بنتے ہیں،سانپوں اور کیڑوں کا ٹولہ منافق ہی ہیں، پی ڈی ایم کو بھی لاکر تجربہ کیا جارہا ہے، پی ڈی ایم کو وجوہات اور حالات لے کر آئے، پی ٹی آئی حکومت نے جو غلطیاں کیں ان غلطیوں کا سب نے فائدہ اٹھایا۔عمران خان کی مقبولیت کی کوئی تردید نہیں کرسکتا۔ پی ڈی ایم کے لوگ عوام کو مقبولیت کے لحاظ سے قابل قبول نہیں ہیں، ٹیکنوکریٹ کی کہیں کسی جگہ کوئی سوچ نہیں ہے، شبر زیدی جب ایف بی آر میں آئے تھے تو میں نے کہا تھا کہ جو تھوڑی بہت کسر رہ گئی ہے وہ یہ خود ڈبو دیں گے، کیونکہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن اوررشوت کو متعارف کروانے والے شبر زیدی خود تھے۔انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ وہ جو کوششیں کررہے ہیں۔

اس کی پی ٹی آئی کو کوئی سمجھ آئے گی، پی ٹی آئی میں جو کیمپ موجود ہے عمران خان ان کی باتوں میں آجاتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پرویز الٰہی اگر اعتماد کا ووٹ لیں گے تو انہیں بہت بڑا سرپرائز ملے گا ، پرویزالٰہی اگر سمجھ دار ہیں تو وہ اسمبلی کو بحال رکھیں گے،اعتماد کے ووٹ کیلئے 15سے زائد لوگ ادھر ادھر ہوجائیں گے، پی ٹی آئی اگر اتنی پراعتماد ہوتی تو خیبرپختونخواہ اسمبلی توڑ دیتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں