کراچی ( پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی سید وقار حسین شاہ انتقال کر گئے۔ سید وقار حسین شاہ ماضی میں متحدہ قومی موؤمنٹ سے منسلک تھے اور ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی بھی رہ چکے تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وقار حسین شاہ پاکستان پیپلز پاٹی ضلع کورنگی کے موجودہ الیکشن سیل انچارج اور یوسی 2 کورنگی سے وائس چیئرمین کے امیدوار تھے۔مرحوم کی تدفین قیوم آباد کے مقامی قبرستان میں کردی گئی۔ سابق رکن سندھ اسمبلی کی نمازہ جنازہ بعد نمازعصر قیوم آباد عثمانیہ مسجد میں ادا کی گئی اورمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکٹری سنیٹر وقار مہدی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر صوبائی وزیر سعید غنی ،واٹر بورڈ کے وائس چیرمین نجمی عالم،رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر طاہر خان محمد سلیم اعوان،جاوید شیخ ،جانی میمن ،سابق ایم این اے علی راشد بھائی دیگر سیاسی سماجی جماعتوں کے عہدیداران مرحوم کے عزیزواقارب نے شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں