آڈیو لیکس کا معاملہ سنگین ہو گیا، وزیراعظم آفس سے بڑی گرفتاری

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کی آڈیو لیکس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیکس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 

بتایا گیا ہے کہ تحویل میں لیا جانے والا شخص وزیراعظم کے اسٹاف میں سے تھا، حراست میں لیے گئے شخص سے مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کی وزیراعظم شہباز شریف سے رابطے کی مبینہ آڈیو لیک سوشل میڈ یا پر سامنے آگئی جس میں فواد چوہدری فون پر بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سیاست دانوں کو فریم ورک آپس میں بنانا چاہیے، ہر وقت ہم فوجیوں کو دیکھتے رہتے ہیں کہ یہ اب کیا کریں گے۔ فواد چوہدری نےمبینہ کال میں فون پر دوسری جانب موجود شخص کو ہدایت دی کہ میسج براہ راست شہباز شریف کو بھیجیں.بتا یا جا رہا ہے کہ فون پر دوسری جانب موجود شخص کا نام ذوالفقار احمد ہے جو کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کا قریبی دوست ہے۔

 

 

ذوالفقار احمد نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ عمران خان کو نا اہل کیا جا سکتا ہے؟جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ایسا ہو گا تو صورتحال مزید خراب ہو گی ، آپ میرا پیغام شہباز شریف کو بھجوا دیں۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری نےاپنی مبینہ آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد پی ڈی ایم سے بات چیت کی تردید کردی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہوگا، پاکستان کے ساتھ تجربے اور مذاق بند ہونے چاہئیں، عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست بھانجھ ہے، پی ڈی ایم سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی، جلد از جلد آئین کے اندر آنا ضروری ہے، ہم مزید تجربوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close