نمبر گیم پلٹ گئی، پی ٹی آئی کے کتنے اراکین اسمبلی پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(پی این آئی)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے میں پی ٹی آئی کے 2 ارکان اسمبلی پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیں گے، ان 2 ارکان اسمبلی میں منحرف رکن اسمبلی دوست محمد مزاری ہیں جو پہلے ہی پی ٹی آئی سے باغی ہو چکے ہیں اور دوسرے چودھری مسعود ہیں جو اپنا استعفیٰ سپیکر سبطین خان کو بھجوا چکے ہیں تاہم ان کا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں ہوا۔

ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس2 جنوری کو ہوگا،جس میں ارکان کو 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، عمران خان نے پارلیمانی پارٹی لیڈر عثمان بزدار کو حاضری کا ٹاسک سونپ دیا ہے ۔عمران خان نے کہاکہ 2 جنوری کو پی ٹی آئی کے 178 ارکان کی حاضری پوری ہونی چاہئے ،ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان نے مونس الٰہی کو بھی اپنے 10 ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،مونس الٰہی کی گزشتہ 2 روزسے عمران خان سے ملاقاتیں اسی تناظر میں ہوئیں ،2 جنوری کو مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی حاضری پر اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ ہوگا،ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان حاضری کی بنیاد پر اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں اس وقت 180 نشستیں ہیں ،ذرائع کے مطابق 2 ارکان دوست مزاری اور چودھری مسعود اعتماد کے ووٹ میں ساتھ نہیں دیں گے ،ذرائع کاکہناہے کہ چودھری مسعود نے سپیکر کو استعفیٰ بھجوایاہوا ہے جو منظور نہیں ہوا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close