اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کی وزیراعظم شہباز شریف سے رابطے کی مبینہ آڈیو لیک سوشل میڈ یا پر سامنے آگئی جس میں فواد چوہدری فون پر بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سیاست دانوں کو فریم ورک آپس میں بنانا چاہیے، ہر وقت ہم فوجیوں کو دیکھتے رہتے ہیں کہ یہ اب کیا کریں گے۔
fawad dubbooo, s audio leak pic.twitter.com/Q8HXbDNrPo
— halakookhan (@Patriot50192) December 28, 2022
فواد چوہدری نےمبینہ کال میں فون پر دوسری جانب موجود شخص کو ہدایت دی کہ میسج براہ راست شہباز شریف کو بھیجیں.بتا یا جا رہا ہے کہ فون پر دوسری جانب موجود شخص کا نام ذوالفقار احمد ہے جو کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کا قریبی دوست ہے۔ذوالفقار احمد نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ عمران خان کو نا اہل کیا جا سکتا ہے؟جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ایسا ہو گا تو صورتحال مزید خراب ہو گی ، آپ میرا پیغام شہباز شریف کو بھجوا دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں