عمران خان کی آڈیو لیکس کے بعد شرمناک ویڈیو لیکس آنے کا اشارہ دیدیا گیا

اسلام آباد ( پی این آئی) وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیوز لیک ہونے کا اشارہ دے دیا۔انہوں نےمیزبان عادل شاہزیب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آدمی گناہ کی زندگی گزار رہا ہو جسے کوئی شرم نہ تو پھر ایسی چیزیں ریکارڈ ہو جاتی ہیں۔

 

 

 

عمران خان کی یہ ویڈیو اس وقت ریکارڈ ہوئیں جب عمران خان بطور پراجیکٹ سلیکٹ بھی نہیں ہوا تھا اور تب ہمارے سمیت ان کا کسی سے تنازع نہیں تھا۔ اس طرح کی چیزیں لوگ ریکارڈ کر لیتے ہیں لازمی نہیں کہ ہر آدمی کسی ایجنسی سے منسلک ہو تو ہی وہ ریکارڈ کرے گا۔ویڈیوز دیکھنے کے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے بھی ویڈیوز دیکھی ہیں،عمران خان کی جو آڈیو لیک ہوئی اس کا ہم بھی نے فرانزک کرایا،آڈیو اصلی ہے۔ آڈیوز سننے کے بعد تو انسان کو گھن آنے لگ جاتی ہے۔ویڈیوز لیک کرکے کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا،عمران خان کا کردار ان کی ہر بات سے عیاں ہے۔ راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی ویڈیوز موجود ہیں، وہ دیکھیں بھی ہیں لیکن اگر میرے پاس ہوتیں تو کبھی لیک نہ ہوتیں۔ ویڈیوز ایک سے زیادہ لوگوں کے پاس ہیں، پتہ نہیں کون لیک کر دے،میں ذاتی طور پر ویڈیو لیک کرنے کے حق میں نہیں لیکن معاملہ یہ کہ ویڈیو کسی ایک شخص کے پاس نہیں، اگر ایک نہیں تو کوئی دوسرا لیک کر سکتا ہے۔ ۔دوسری جانب ئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مبینہ آڈیوز لیک ہونے پر ردِعمل آ گیا،عمران خان کی مبینہ آڈیوز چند روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں نازیبا گفتگو کی گئی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آڈیوز ٹیپ کا مقصد بلیک میل کرنا اور گند اچھالنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں