کراچی (پی این آئی) گلشن اقبال میں تھانے کے سامنے ہوٹل میں بیٹھے 20 سے زیادہ شہریوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ شہریوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے کہ تھانے کے سامنے بیٹھے شہری بھی غیر محفوظ ہو گئے اور پولیس نہ صرف بے بس ہے بلکہ صورتحال سے لاتعلق بھی ہے۔ اس حوالے سے ہوٹل مالک نے میڈیا کو بتایا کہ گلشن اقبال تھانے کے سامنے کے ڈی اے مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی۔
انہوں نے کہا کہ 3 ملزمان اسلحہ تھامے ہوٹل پر آئے جبکہ ایک ملزم نے بڑا اسلحہ دکھا کر ہوٹل کے باہر بیٹھے شہریوں کو لوٹ لیا۔ سر عام ڈکیتی کی اس واردات کے بعد متاثرہ افراد نے تھانے میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی کے واقعہ کے بعد پولیس نے گشت بڑھانے کے بجائے ہوٹل کو ہی بند کردیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں