اسلام آباد خود کش دھماکا، مشتبہ دہشت گرد کی پہچان کے حوالے سے اہم پیش رفت

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ دنوں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مشتبہ دہشتگرد خیبرپختونخواسے دھماکے کے دن ہی بس سے اسلام آباد پہنچا، مشتبہ دہشت گرد پہلے پیرودھائی بس ٹرمینل پر دیکھا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشتگردکی جیوفینسنگ کے ذریعے آئی ٹین میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مشتبہ دہشتگردکی بس ٹرمینل پر کسی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، اس کا ثبوت نہ مل سکا۔

ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ دہشتگردبارودی مواد اورخودکش جیکٹ کیساتھ سفر کررہا تھا اور مشتبہ دہشت گرد کسی دوسرے شخص کے ساتھ رابطے میں تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close