اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے خلاف بول پڑے

لاہور(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جن کے ساتھ مصلحت کے ساتھ چل رہی ہے وہ ہمارے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔لاہور ہائی کورٹ بار میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی جن کے ساتھ مصلحت کے ساتھ چل رہی ہے وہ ہمارے ساتھ مخلص نہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر ہم پنجاب میں ایسے ہی چلتے رہے تو مصلحت کرنے والے ہمارے سگے نہیں ہیں وہ پنجاب میں ہمیں ختم کردیں گے۔سینئیر پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم پھر سی یا ڈی کلاس کی ٹیم ہوں گے اور مقابلہ پھر نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ہوگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close