عمران خان کو جنرل باجوہ کے گھر پہلی بار کون لے کر گیا؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان ان کے سمدھی، محمد زبیر ان کے ماموں زاد سے تعلق کی بنا پر ملاقاتیں کرتے رہے جب کہ عمران خان کو پہلی بار جہانگیر ترین ان کے گھر لے کر آئے تھے۔

 

 

 

اپنے کالم میں جاوید چوہدری نے لکھا کہ جنرل باجوہ کے ایک سمدھی صابر مٹھو لاہور میں پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان ان کے سمدھی صابر مٹھو کے دوست ہیں اور ان کے ذریعے ان سے ان کا رابطہ رہا لیکن ان ملاقاتوں کے دوران کبھی ملک محمد احمد خان نے عمران خان کے خلاف بات کی اور نہ جنرل صاحب نے انھیں کرنے دی۔جاوید چوہدری کے مطابق لیگی رہنما محمد زبیر جنرل باجوہ کے ماموں زاد انجم وڑائچ کے دوست اور کلاس فیلو ہیں، یہ انجم وڑائچ کے ریفرنس سے انھیں ملتے تھے۔ علیم خان کے سسر راجہ محمد صابر(مرحوم) جنرل باجوہ کے سسر جنرل اعجاز امجد کے دوست تھے اور اس تعلق سے ان کی علیم خان سے تین ملاقاتیں ہوئیں۔ جہانگیر ترین عمران خان کو لے کر پہلی بار ان کے گھر آئے تھے۔ جنرل باجوہ عمران خان کی کابینہ کے چند وزراء کی کارکردگی اور محنت کی تعریف کرتے ہیں بالخصوص یہ حفیظ شیخ کی اپروچ کو یاد کرتے ہیں‘ فروغ نسیم کی بھی تعریف کرتے ہیں‘ عثمان بزدار اور شہزاد اکبر کو عمران خان کی ناکامی کی بڑی وجہ قرار دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں