جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید ملکر کیا کرنے جارہے ہیں؟ حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ مل کر فلاحی سرگرمیاں شروع کرنے جا رہے ہیں۔

 

 

 

جاوید چوہدری کے مطابق انہوں نے سابق آرمی چیف سے چھ گھنٹے طویل نشست کی جس میں مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی۔اس دوران جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید اور جنرل باجوہ کے درمیان اختلافات کا تاثر عام ہے جب کہ اصل صورت حال مختلف ہے‘ جنرل فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد ان سے ملاقات کے لیے بھی آئے اور دونوں اب مل کر ویلفیئر کا کوئی پروجیکٹ بھی بنا رہے ہیں‘۔جاوید چوہدری کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ جنرل (ر) فیض حمید کی ان تھک محنت کا بھی اعتراف کرتے ہیں‘ یہ بتاتے ہیں یہ شخص اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرتا تھا اور اس کی ملک کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

 

 

 

‘جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں لکھا کہ جنرل باجوہ موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایمان داری‘ پروفیشنل ازم اور ملک سے محبت کے بھی معترف ہیں‘ ان کا خیال ہے کہ جنرل عاصم عربی زبان جانتے ہیں‘ گلف کے تمام معاملات کواچھی طرح سمجھتے ہیں‘ ان کے شاہی خاندانوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ یہ ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی رہے ہیں‘ مکمل سولجر ہیں اور ہر قسم کا پریشر برداشت کر لیتے ہیں لہٰذا یہ فوج اور اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے آسانی سے نبٹ لیں گے تاہم ان کو خدشہ ہے کہیں ان کی طرح نئے آرمی چیف کے خلاف بھی ٹرولنگ نہ شروع ہو جائے اور اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو یہ ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close