مولانا طارق جمیل سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی، بیٹے کی تصدیق

اوٹاوا(پی این آئی)مولانا طارق جمیل سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی، بیٹے کی تصدیق۔۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے۔طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی اور کا اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔یوسف جمیل کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کرایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close