کیا واقعی عمران خان نے وزیراعظم ہائوس چھوڑےہوئے پانی کی دو ہزار بوتلیں بھی ساتھ لے لیں؟ اینکر پرسن منصور علی خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی )سابق وزیراعظم عمران خان کو عدم اعتماد کامیاب ہونے پر وزیراعظم ہاؤس چھوڑ کر جانا پڑا جس کے بعد توشہ خانہ کے تحائف کا معاملہ شروع ہوا اور ابھی تک جاری ہے تاہم اس دوران سینئر صحافی منصور علی خان نے ایسا انکشاف کر دیاہے کہ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا ۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی منصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کے ذرائع سے انکشاف کیا کہ جب عمران خان عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس چھوڑ کر گئے اس دن وہ اپنے ساتھ پانی کی 2 ہزار بوتلیں بھی ساتھ لے گئے تھے ، یہ میرے لیے بڑی حیران کن بات ہے ، ہمیں تو بتایا گیا تھا کہ وہ صرف ایک ڈائری لے کر گئے تھے ، یہ بات یہ سامنے آئی تو میرا دل نہیں مانتا تھا ، جب توشہ خانہ کی تفصیلا ت آئیں کہ دو سے اڑھائی ہزار روپے کی چیزیں بھی نہیں چھوڑی گئیں ، تسبیح بھی نہیں چھوڑی گئی ،کچھ بھی نہیں چھوڑا تو دماغ کہتاہے کہ 2ہزار پانی کی بوتلیں بھی نہیں چھوڑی ہو ں گی، تحریک انصاف کاؤنٹر کلیم لے کر آئے یہ ان کا حق ہے ، سیدھا سیدھا آسان طریقہ ہے ، وزیراعظم ہاؤس کے پاس انوینٹری ہوتی ہے ، وہاں پر سب کچھ لکھا ہواہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close