مسلم لیگ ن کا وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تحریک عدم اعتماد میں بڑا سرپرائز دینے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کیخلاف عدم اعتماد میں سرپرائز دیں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ سپیکر سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہونی ہے۔

 

 

 

 

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے، ہماری بھرپور تیاری ہے اور انشاءاللہ سرپرائز دیں گے، اپنے نمبرز کے حوالے سے مطمئن ہیں، الحمد اللہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں