پیپلزپارٹی کھیل سےباہر۔۔ مقابلہ نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ہو گا، اعتزاز احسن نے خبردار کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے پیپلز پارٹی جن کے ساتھ مصلحت کے ساتھ چل رہی ہے وہ ہمارے ساتھ مخلص نہیں ہیں ۔انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار میں بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر ہم پنجاب میں ایسے ہی چلتے رہے تو مصلحت کرنے والے ہمارے سگے نہیں ہیں وہ پنجاب میں ہمیں ختم کر دیں گے۔

 

 

 

پنجاب میں ہم پھر سی یا ڈی کلاس کی ٹیم ہو گے اور مقابلہ پھر نوازشریف اور عمران خا کے درمیان ہوگا۔پنجاب میں ہمیں کچھ نہیں ملے گا اور پنجاب کے بغیر کوئی حکومت نہیں چل سکتی۔پارٹی قیادت جو مرضی فیصلہ کرے لیکن ایک آنکھ کھلی رکھے۔جب عمران خان اور پی ڈی ایم کے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے تو اس کے بعد پنجاب میں پیپلز پارٹی نیچے آ جائے گی۔اگر پیپلز پارٹی نے پنجاب پر توجہ نہ دی تو پھر پنجاب میں مقابلہ پھر نواز شریف اور عمران خان کا ہوگا۔قبل ازیں ایک بیان میں اعتزاز احسن نے کہا ہ پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر چاہتی تھی وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیاں توڑتے تو اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہوتی،عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے بہت وقت دیا۔ عمران خان نے وقت دیا تو اگلوں نے اس کو روکنے کے لیے حکمت عملی اپنائی،پی ڈی ایم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ،وہ چاہتی تھی کہ یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو۔

 

 

 

 

گورنرپنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے،اس طرح تو کوئی بھی حکومت نہیں بچے گی،انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیے ،یہ لوگ کیا کررہے ہیں۔ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آگئی ہے۔ بحث چل رہی ہے کہ خیبر پختونخوااسمبلی توڑیں،ملکی صورتحال سے متعلق فکر مندہوں،سیلاب فنڈ سے متعلق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی لیڈرز کو عوام تک فنڈز پہنچا دینے چاہیے۔سیلاب متاثرین بے سروسامانی خیموں میں امداد کے منتظر ہیں،جس پارٹی کے پاس فنڈز متاثرین کو سامان کی صورت میں ملنی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ سردی میں سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں۔بتایا جارہا ہے جو خیمے آئے ہیں ان کو جلسوں میں استعمال کیا جار ہا ہے۔شہباز شریف اور عمران خان سیلاب متاثرین کے پاس جائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں