لاہور میں سموگ کے سبب تعلیمی اداروں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم

لاہور (پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں میں چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاہور میں اسکولوں اور کالجوں کو مزید7 روز بند کرنے کی ہدایت کردی۔عدالتی حکم میں لاہور میں 2 جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے بعد اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا کہا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں، اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے،

اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔بعد ازاں عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم اےکو آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close