وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، توشہ خانہ پر رپوٹ، ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) بدھ 28 دسمبر کو طلب کرلیا۔وفاقی کابینہ کے 28 دسمبر کے اجلاس کے لیے 8 نکاتی ایجنڈا سامنے آگیا ہے۔ایجنڈے کے مطابق توشہ خانہ پر وزرا کی کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔اس دوران 54 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری کی منظوری متوقع ہے۔

دوسری طرف ہارڈ شپ کیٹیگری کی ایک دوا کی قیمت میں اضافہ وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق اس موقع پر توانائی بچت اقدامات پر عمل درآمد کا پلان پیش کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق ون اسٹاپ سروس ایکٹ منظوری کیلیے وفاقی کابینہ میں پیش ہوگا اور ای سی سی کے 21 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close