آئی ایم ایف کیساتھ خطرناک ڈیڈلاک، حکومت یہ ہفتہ نہیں گزارسکتی، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) شبر زیدی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت یہ ہفتہ نہیں گزار سکتی۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ خطرناک ڈیڈ لاک کیا۔

جس وجہ سے آئی ایم ایف موجودہ حکومت سے نہیں، بلکہ اب نگران حکومت سے بات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ پہلے ہی اسلام آباد صورتحال پر الرٹ جاری کر چکے ہیں۔شبرزیدی نے دعوی کیا کہ جمعہ تک بڑا معاشی فیصلہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا مجھے مارچ تک نگران حکومت نظر آ رہی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ حکومت نے کیونکہ خطرناک ڈیڈ لاک کیا، اس وجہ آئی ایم ایف نگران حکومت سے مارچ سے پہلے بات کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط مارچ کے قریب ملے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی یہ بھی دعوی کر چکے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے۔جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت بھی کی۔ شبر زیدی نے کراچی میں نجی یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حساب سے اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، جب آپ طے کرلیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے اور اب ہمیں آگے بڑھنا ہے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔

لیکن اگر آپ کہیں کہ ملک اچھا چل رہا ہے، میں یہ کردوں گا، میں وہ کردوں گا، یہ سب لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں۔ بعدازاں شبر زیدی نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری تقریر کو مس رپورٹ کیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں دیوالیہ ہونے کی بات کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close