ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کا معاملہ، دانیہ شاہ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

کراچی(پی این آئی) مرحوم ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ (دانیہ ملک) کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے کی۔

 

 

جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ دنوں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی اور اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔واضح رہے کہ ملزمہ پر عامر لیاقت حسین کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید ڈپریشن میں چلے گئے اور اس کے ایک ہفتے بعد ان کی موت واقع ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close