وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنیوالی شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور (پی این آئی) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حکم پر وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ جہانزیب نے گورنر پنجاب کے حکم پر وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا ، عدالتی احکامات کے بعد چودھری پرویز الٰہی عہدے پر بحال ہو گئے جبکہ آج ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ کو عہدے سے ہٹا کر دپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عبدالرؤف مہر کو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔

 

 

 

خیال رہے کہ چند وز قبل گورنرپنجاب کی ایڈوائس کے باوجود وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا جس پر گورنر نے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا ، چیف سیکرٹری نے بھی پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close