اسلام آباد (پی این آئی)کابینہ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی جس میں 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق سال 2023 میں 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی، 2 جنوری، 22 مارچ اور 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی، مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی جبکہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں