عمران خان کو کون بچا رہا ہے ؟ وفاقی وزیر کا بڑا انکشاف

مانیٹرنگ ڈیسک(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لیول پلئینگ فیلڈ نہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کیسوں کا جلد فیصلہ چاہتے ہیں، کپتان کی سہولت کاری آج بھی جاری ہے، مسلم لیگ ن سے انصافی کے ازلے تک ملک آگے نہیں جاسکتا، ملکی سالمیت کےلئے خاموش ہیں ورنہ سارے کرداروں کو تنگا کر دیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے مزید کہا کہ فوری الیکشن پاکستان کے مسائل کا حل نہیں،

ہمارے ہاتھ باندھ کر دوسرے کو ازدھا بنایا جا رہا ہے، ہمارے کیس 4 سال سے زیر التوا ہیں، انکی ایک اپیل پر پورا دن لگا کر فیصلہ دے دیا جاتا ہے، عمران خان اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسا رہا ہے اسکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی، عمران خان کا مطالبہ نہیں درحقیقت اپنے کیسز ختم کرانا ہے۔ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ عمران خان کا مطالبہ بھی ان لوگوں سے ہے جو اس کو لائے تھے، آڈیو ویڈیو لیکس کی تردید کی بجائے فرانزک کرا لیں، پاکستان کی سالمیت کے لئے خاموش ہیں ورنہ تمام کرداروں کو ننگا کر دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close