گوادر، ‘حق دو تحریک’ کے شرکاء کے خلاف پولیس ایکشن، متعدد گرفتار

گوادر (پی این آئی) پولیس نے ’حق دو تحریک‘ کے دھرنے کے شرکا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دھرنے کی جگہ لگائے گئے ٹینٹ اکھاڑ دیے۔ جس کے نتیجے میں علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے، پولیس کارروائی کے بعد لوگ اپنے گھروں سے نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ یہ بات اہم ہے کہ ہفتے کے روز وزیر داخلہ بلوچستان اور مظاہرین کے نمائندوں کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے۔

وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کی سربراہی میں حکومتی وفد مذاکرات کیلئے گوادر گیا تھا تاہم کوئی مفاہمت کی صورتحال پیدا نہیں ہو سکی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close